صوفی مسعود المعروف لاثانی سرکار کا گمراہ کن عقیدہ طبلہ سارنگی حرام نہیں

بسم اللہ الرحمن الرحیم
صوفی مسعود المعروف لاثانی سرکار کا گمراہ کن عقیدہ طبلہ سارنگی حرام نہیں
قارئین کرام میرے نبی کریم روف رحیم ﷺ کا فرمان ہے کہ :
بلاشبہ اللہ تعالی نے مجھے جہانوں کیلئے رحمت بناکر اور جہانوں کیلئے ہدایت بناکر بھیجا ہے اور میرے رب نے مجھے حکم دیا کہ گانے بجانے کے آلات کو اور بتوں کو اور صلیب کو اور جہالیت کے کاموں کو مٹادوں۔(مشکوۃ المصابیح ،ص ۳۱۸)
نبی ﷺ تو فرمارہے ہیں کہ میری بعثت کے مقاصد میں سے ایک مقصد گانے باجے کے آلات مثلا ڈھول،طبلہ،سارنگی وغیرہم کو مٹانا بھی ہے اور اس کے مٹانے کا حکم مجھے اللہ نے دیا مگر ’’شیطانی حرکتوں میں لاثانی‘‘ فرقے والے کہتے ہیں کہ :
طبلہ سارنگی حرام ہے جب وہ غلط طرف لیکر جائے لیکن جب یہی چیزیں روحانیت کی جانب لیکر جائیں تو حرام نہیں
(میرے مرشد ،ص 132،اشاعت چہارم 2005)
اب آپ فیصلہ کریں کہ نبی ﷺ کے فرمان پر عمل کرتے ہوئے عشق رسالت کا ثبوت دیتے ہیں یا ایسے گمراہوں کا ساتھ دیکر گمراہ ہوتے ہیں۔