ایک گمراہ پیر نام نہاد صوفی مسعود احمد لاثانی سرکار کی ای میل کا جواب

بسم اللہ الرحمن الرحیم
نحمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم
ایک گمراہ پیر نام نہاد صوفی مسعود احمد لاثانی سرکار کی ای میل کا جواب
جناب سب سے پہلے تو ہم آپ کے شکر گزار ہیں کہ آپ لوگوں نے اپنی زبانوں پر لگے ہوئے تالوں کو توڑااور جواب دیا مگر آپ لوگوں کا جواب پڑھ کر بے ساختہ زبان سے نکلا
ہزاروں منتوں پر بھی جفا کی
تلافی بھی کی تو ظالم نے کیا کی
آپ نے گلہ کیا کہ آپ لوگوں کی زبان شائستہ اور معقول نہیں ہے اس لئے آپ لوگ لائق جواب نہیں۔
اقول:محترم ہم نے بقول آ پ کے زبان تو اس ای میل میں ناشائستہ استعمال کی جس کاReplyآپ نے کیا کتابچے میں تو نہیں نہ ہی آپ نے اس کی طرف کوئی اشارہ کیا نہ گلہ کیا اگر جواب نہ دینے کی علت یہی ہے کہ زبان شائستہ نہیں ہے تو جواب Emailکا نہ دیں ’’’کتابچہ‘‘ کا تو دیں یہ عجیب بات ہے کہ جس مقام پر زبان ناشائستہ استعمال کی اس کا جواب تو دیا جارہا ہے اور جہاں زبان معقول ہے اس کا جواب یہ کہہ کر نہیں دیا جارہا ہے کہ فلاں جگہ زبان شائستہ استعمال نہیں کی گئی
بریں عقل و دانش بباید گریست
یہ کونسا اصول ہے کہ معلول تو کوئی اور ہو مگر اس کے حکم کا نفاذ کہیں اور ہو؟؟؟
پھر ہماری ای میل کو ناشائستگی پر محمول کرنا بھی انصاف و دیانت سے بعید ہے ہم نے اگر آپ کو یا صوفی صاحب کے حواریوں کو حرام خور کہا تو کیا برا کیا ؟؟؟ہم نے پہلا اعتراض
Thu, Feb 24, 2011 at 2:42 PM
Sufi Masood Lasani Sarkar ka Gumrah kon Aqeeda..Tabla Baja Sarangi Haram Nahe
کو آپ کو بھیجا اس کے بعد ایک اور اعتراض
to info@lasanisarkar.org
cc astanaalia@hotmail.com
bcc astanalasania@yahoo.com
date Sat, Mar 5, 2011 at 9:57 AM
Nam Neehad Sufi Lasani Sarkar ki Haqeeqat
کو بھیجا اس کے بعد ایک اور اعتراض
Sat, Mar 19, 2011 at 4:01 PM
Sufi Masood Lasani Sarkar k Kirdar or Hayat pr Ek Nazar
اس کے ایک اور ای میل آپ کو
Thu, Aug 11, 2011 at 12:49 PM
Sufi Masood Ahmad Siddiqi Barelvi Lasnai Sarkar Hafiz Shafiq Shahhed [RTA] Ka Qatil
مگر آپ کی طرف سے ان اعتراضات کا کوئی معقول جواب نہیں آیا اب دیکھیں آپ صوفی صاحب کے تنخواہ دار ہیں ان کا نمک کھاتے ہیں دن دہاڑے آپ کے پیر جی پر اعتراض ہورہے ہیں کیا آپ کی ایمانی غیرت اور سب سے بڑھ کر تنخواہ ( کیونکہ ایمان ہوتا تو اس شخص کے ہاتھ پر بیعت کیوں ہوتے) اس بات کا تقاضہ نہیں کرتے کہ آپ اپنے پیر جی کا دفاع کریں؟ ۔۔۔مگر آپ نے تو شائد چپ کا روزہ رکھ لیا اب بتائے کیا اس کے بعد بھی ٓپ کو ’’حرام خور‘‘ نہ کہا جائے تو کیا کہا جائے؟؟؟
پھر اگر ہم نے آپ کے پیرصاحب کو ’’مکار‘‘ اور ’’جعلی پیر‘‘ کہہ دیا تو کیا غلط کیا اس کی مکاری اور جعل سازی کا ثبوت تو صرف ہماری ایک ویڈیو میں دیکھ لو جو اس کی نام نہا دکرامت مرغ ذبح کرنے کا بھانڈا پھوڑ رہی ہے ۔۔۔پھر قرآن پاک میں تو کافروں کو ’’مکار‘‘ کہا گیا ہے بتائے کیا فتوی ہے قرآن کریم کے متعلق؟؟؟
ہم سے ناشائستہ اور غیر معقول زبان کا گلہ کرنے والے ذرا اپنے گریبان میں بھی تو جھانک کر دیکھیں آپ کے صوفی جی کی ایک ’’محبوبہ مریدنی‘‘ جناب عائشہ رحمان لکھتی ہیں:
محفل کا انعقاد ہونے سے پہلے حاسدین و مخالفین(شیاطین)نے ہر ممکن کوشش کی کہ محفل پاک کا انعقاد نہ ہوسکے‘‘۔
(فیوض و برکات :ص ۳۰ ۔ناشر لاثانی انقلاب پبلیکیشنزدسمبر ۲۰۰۸)
کیوں جناب یہ اپنے مخالفین کو ’’شیاطین‘‘ کا لقب دینا اور ان کو شیطان کہنا کونسی معقول اور شائستہ زبان ہے ؟؟؟
دیگر را نصیحت خود میاں فضیحت
پھر آپ کہتے ہیں کہ:
چھپ ہم نہیں رہے چھپ تو آپ لوگ رہے ہو۔۔۔
اقول: اول بات تو یہ ہے کہ ہم نے کہیں بھی چھپنے چھپانے کی بات نہیں کی پھر ہمیں سمجھ نہیں آرہی ہے کہ ہم آپ کے لاثانی جی اور آپ لوگوں سے چھپ کیسے سکتے ہیں؟؟؟اس لئے کہ خود ایم ٹی طائر صاحب لکھتے ہیں کہ:
’’اللہ تبارک و تعالی نے اپنے نائیبین (خلفاء)کو علم الاسماء (علم لدنی،علم حضوری ،علم غیبِ علم باطن ) عطا کیا ‘‘۔
(میرے مرشد :ص ۷۸،اشاعت چہارم ۲۰۰۵)
جب آپ کے پیر جی کو علم لدنی علم باطن بھی علم غیب بھی حاصل ہے علم حضور ی و باطنی بھی حاصل ہے تو ہم چھپ کیسے گئے ؟اس لئے اگر ہم حضور ہیں تو آپ کا ہمیں چھپا(باطن) کہنا جھوٹ اور اگر ہم باطن میں ہیں تو ایم ٹی طائر صاحب نے جھوٹ بولا۔۔
ویسے ایم ٹی طائر صاحب نے علم الاسماء کی وضاحت بریکٹ میں علم لدنی علم غیب علم باطن سے کی ہمیں بتانا پسند کریں گے کہ علم الاسماء کی یہ خود ساختہ مطلب کس کتاب میں لکھا گیا ہے؟؟؟
اور آگے لکھتے ہیں :
میرے پاس گنتی تو نہیں کہ کتنے ہزار لوگوں نے مجھے یہ بات بتائی لیکن حقیقتا بے شمار پیر بھائی ،دوسرے سلاسل کے پیر صاحبان اور سیاسی و دیگر شخصیات نے یہ بات بتائی کہ قبلہ حضور جناب صدیقی لاثانی سرکار صاحب نے ان کی دل کی بات بوجھ لی وہ جو بات کہنا چاہتے تھے جو پوچھنا چاہتے تھے ابھی زبان پر بھی نہ آئی تھی کہ جواب دے دیا ،کوئی محفل میں بیٹھا ہے اس کے دل میں کچھ سوالات اٹھتے ہیں حالانکہ اس وقت جو موضو ع چل رہا ہے وہ اس کے سوالات سے مطابقت نہیں رکھتا لیکن اچانک قبلہ سرکار نے اس شخص کے دل میں پیدا ہونے والے سولات کے جوابات دئے۔۔۔
(میرے مرشد :ص ۱۲۸)
جب آپ کے پیر جی ساری دنیا والوں کے دلوں کا حال جانتے ہیں تو ہم چھپ کیسے گئے ؟؟؟
آپ کے پیر صاحب صوفی مسعود لکھتے ہیں کہ:
غوث کو ہر طرف کی خبر ہوتی ہے کیونکہ فریاد رسی اسی کا کام ہے احکام الٰہی سب سے پہلے اسی پر وارد ہوتے ہیں پھر جہاں میں نفاذ پاتے ہیں
(مرشد اکمل:ص ۱۱۳جولائی ۲۰۰۷لاثانی انقلاب پبلیکیشنز)
اب یا تو آپ مانیں کہ آپ کے پیر جی مقام غوثیت میں نہیں یا پھر تسلیم کریں کہ آپ جھوٹ بول رہے ہیں کہ ہم چھپے ہوئے ہیں ۔ہوسکتا ہے کہ آپ کہہ دیں کہ یہ تو میرے پیر صاحب کے متعلق ہے میں تو اپنا کہہ رہا ہوں کہ آپ مجھ سے چھپے ہوئے ہیں تو آپ کے خود ساختہ سلسلے کی مستند ترین کتاب ’’نوری کرنیں‘‘میں عنوان ہے :
’’اولیاء کرام کا روحانی کشف‘‘
اس عنوان کے تحت لکھا ہے کہ :
’’جب جلال الٰہی کا نور بندہ خدا کے کان بنتا ہے تو وہ قریب اور دو ر سے سننے لگتا ہے اور جب یہی نور اس کی نگاہ کو تاباں کرتا ہے تو وہ قریب اور دور کو دیکھ لیتا ہے اور جب یہی نور جلال ولی خدا کا ہاتھ بن جاتا ہے تو وہ مشکل و آسان قریب و بعید کی چیزوں میں تصرف کرنے پر قادر ہوجاتا ہے ‘‘۔
(نوری کرنیں:ص۲۵۵مارچ ۲۰۰۹ ناشر فیضان لاثانی سرکار)
اور دوسری طرف آپ کے پیر و مرشد صاحب لکھتے ہیں کہ:
لاثانی سرکار کا دو دن کا بھی مرید ولی ہے ‘‘۔
(مرشد اکمل :ص ۱۷۹ لاثانی انقلاب پبلیکیشنزجولائی ۲۰۰۷)
اب یا تو آپ تسلیم کریں کہ آپ ولی نہیں ہیں (اور یقیناًیہی بات ہے جب پیر مسلمان تک نہیں تو مرید کیسے ولی)اور آپ کے پیر و مرشد نے جھوٹ بولا یا اگر بقول آپ کے پیر و مرشد کے آپ ولی ہیں تو ہمارا چھپنا آپ کا جھوٹ ہے اس لئے کہ بقول آپ کے ولی تو قریب و دور کودیکھتا لیتا ہے یعنی اس وقت آپ ہمارا جواب پڑھ رہے ہیں مگر ساتھ ہی مجھے بھی دیکھ رہے ہیں تو میں چھپ کیسے گیا؟؟
عجب پھنسا ہے سینے والا چاک داماں کا
یہ ٹانکا تو وہ ادھڑا وہ ادھڑا تو یہ ٹانکا
جہاں تک آپ کے چھپنے کی بات ہے تو کیا یہ چھپنا نہیں کہ شروع میں آپ کی کتابیں اور لٹریچر انتہائی آسانی سے مارکیٹ میں دستیاب تھا مگر اب کتابیں خریدنا جوئے شیر لانے کے مترادف ہے ہمیں آپ کے سلسلے کی نئی کتابیں ’’لاثانی کرنیں‘‘ چاہئے ہم نے لاہور میں احمد کاپی ہاوس سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ ہم اب کسی کو کتابیں نہیں دیتے آپ مرکز فون کریں او ر ہمیں نمبر دئے کہ 041-8720352-8559128پر رابطہ کریں ان نمبرز پر کئی دفعہ رابطہ کیا یہ کتاب اور لاثانی انقلاب رسالے بھیجنے کے وعدے بھی کئے مگر اب تک نہیں بھیجے جن صاحب کا موبائل نمبر ہمیں دیا اس نے ہمارا فون ریسیو کرنا ہی چھوڑ دیا ہم نے لاہور احمد کاپی ہاوس بندہ بھیجا تو جواب ملا کہ یہ کتاب تو ابھی تک آئی ہی نہیں اس کا تو نام ہی پہلی بار سن رہے ہیں لاحول ولا قوۃ الا باللہ آپ اپنا ایڈریس لکھوالیں ہم خود آپ کے گھر دے آئیں گے ۔۔یہ کونسا قانون ہے کہ کوئی کتاب لینے کیلئے پہلے ایڈریس لکھنوانا پڑتا ہے ؟؟؟آخر یہ سب چھپنا نہیں تو اور کیا ہے ؟؟؟کیوں آپ اپنا لٹریچر اتنی تفتیش کے بعد دے رہے ہیں؟؟؟کس چیز کا ڈر ہے آ پ لوگوں کو؟؟؟
پھر آپ کہتے ہیں کہ آپ لوگ چھپ چھپ کر مختلف ناموں سے سائٹس بنارہے ہیں ۔۔الخ
اقول:لعنۃ اللہ علی الکاذبین ہماری صرف ایک سائٹ جو باقاعدہ طور پر آ پ لوگوں کے خلا ف کام کررہی ہے
www.LasaniSarkaFitna.tk
کے نام سے ہے اب آپ جواب دیں بمع ثبوتوں کے کہ ہم نے لاثانی کے خلا ف مستقل طور پر اور کون کونسی ویب سائٹس بنائی اور ان کو ہم چلارہے ہیں؟؟؟یاد رہے آپ نے ’’سائیٹس‘‘ جمع کا صیغہ استعمال کیا ہے جس کا اطلاق کم سے کم تین پر ہوتا ہے جمع قلت کی صورت میں زیادہ سے زیادہ نو9اور جمع کثرت کی صورت میں ما لا انتہاء لہ۔
پھر آپ کہتے ہیں کہ آپ لوگوں چھپ چھپ کر سائیٹس بنارہے ہیں
اقول: اس پر بھی ہم سوائے لعنۃ اللہ علی الکاذبین کے اور کیا کہہ سکتے ہیں اس لئے کہ جس سائٹ کو آپ نے ہماری سائٹ کہا اس پر واضح طور پر Ownerکا نام موجود ہے پھر یہ سائٹ بھی اہلحق میڈیاسروس کے زیر اہتمام چل رہی ہے اور اہلحق میڈیا گروپس کی ایڈمن ٹیم اور انتظامیہ کو ساری دنیا جانتی ہے ۔مگر جن لوگوں کا پیر ساری زندگی جھوٹ بولتا رہا ہو جو سلسلہ ہی جھوٹ پر قائم ہو اس کے ماننے والے اگر جھوٹ نہ بولیں تو کیا کریں؟
پس قیاس کن زگلستان من بہار مرا
پھر آپ کہتے ہیں کہ کیا آپ لوگوں کی کوئی آفیشل ای میل آئی ڈی نہیں
اقول:جناب یہی ہماری آفیشل ای میل آئی ڈی ہے لاثانی فتنے کے خلاف ہم نے اپنے تمام لٹریچر پر رابطے کیلئے اسی آئی ڈی کا ایڈریس دیا ہے اب ہمارے پاس آپ کے پیر صاحب کے مریدوں کی طرح حرام کے نذرانے اور گورے کے ڈالر تو آتے نہیں کہ آپ کی طرح پانچ پانچ چھ چھ سائٹس خرید کر چلائیں۔پھر کیا جواب کیلئے آفیشل ای میل کا ہونا ضروری ہے ؟؟آپ اعتراضات کے جوابات اپنے رسالے، پملفٹس یا سائٹس پر بھی دے سکتے ہیں۔
پھر آپ کہتے ہیں کہ:جو کتابچہ آپ لوگوں نے بھیجا اس پر آپ لوگوں نے مصنف کے نام والا حصہ پھاڑ دیا۔۔الخ
اقول:جناب اس کا ہمیں علم نہیں اور نہ ہی ہم نے ایسا کوئی حکم دیا تھا اہلحق میڈیا سروس کی ڈاک کی ترسیل جن کے ذمہ ہے ہم انشاء اللہ ان سے اس معاملہ میں ضرور تحقیق کریں گے لیکن آپ خود تھوڑا عقل سے کام لیں اگر ہم نے مصنف کا نام چھپانا ہوتا اور ہمیں اس معاملے میں آپ سے کوئی ڈر ہوتا تو آپ کو کتابچے کا وہ لنک کیوں بھیجتے جس پر واضح طور پر مصنف کا نام لکھا ہوا ہے آپ دوبارہ لنک کو چیک کرلیں لہٰذا آپ کا یہ اعتراض محل نظر ہے ۔
پھر آپ کہتے ہیں کہ صوفی صاحب کے پاس آستانے آجاؤ آپ کو آپ کے تمام سوالوں کا جواب مل جائیے گا۔
اقول:یہ عجیب بات کہی آپ نے صوفی صاحب کے پاس آجاؤ ۔۔کیوں؟صوفی صاحب کیا وزیر اعظم کا بچہ ہے جو ہم اس سے ملنے آئیں؟ وہ اپنی گمراہ کن کتابیں چھاپ کر پوری دنیا خصوصا پورے ملک میں پھیلارہا ہے اس نے اپنی ویب سائٹ پر اپنی کتابیں لگوائیں اور جب کوئی ان کتابوں پر اعتراض کرے تو ہم کھلے عام جواب نہیں دیں گے ہمارے آستانے آجاؤیہ کونسا اصول ہے ؟؟کیا صوفی صاحب نے کتابیں لکھواکر یہ کہا تھا کہ ان کو چھاپنا مت جس نے پڑھنی ہو میر ے آستانے پر آکر پڑھ لیا کرے؟؟؟گھر بلا کر بات کرنے والوں کے متعلق تو آپ نے سنا ہوگا کہ
گھر میں تو بلی بھی شیر ہوتی ہے
پھر یہ بھی آپ کی جہالت ہے کہ آپ کے تمام سوالوں کا جواب مل جائے گا ہم نے سوال کئے کب ہم نے تو واضح طور پر حقائق پر مبنی اعتراض و انکشاف کئے جن کے جوابات سے رب کعبہ کی قسم صوفی مسعود قیامت کی صبح تک عاجز رہے گا یہ ہمارا چیلنج ہے ۔
پھر سوالوں کے جواب تو ہم اس وقت لینے آئے جب جوابوں کی ضرورت ہو جہاں بات بالکل واضح ہو کوئی ابہام نہ ہو وہاں جواب تحصیل حاصل ہے وھو باطل اس کی صرف ایک مثال ہم آپ کے سامنے پیش کرتے ہیں اور یہ سوال ہم آپ سے کرتے ہیں آپ کے پیر جی نے
فرضِ فجر کے فورا بعد سنتوں کی نیت باندھی بتائے فقہ حنفی کی کونسی کتاب میں فجر کی سنتیں فرض کے فورا بعد پڑھی جاتی ہیں؟
پھر ہم نے کہیں بھی یہ تحدید نہیں لگائی کہ ہمارے اعتراضات کے جوابات صرف مسعود صاحب دیں جو ہمیں خود ان کے پاس آنا پڑے بلکہ ان کا کوئی بھی مرید ان اعتراضات کے جوابات دے سکتا ہے شرط یہ ہے کہ وہ جوابات یا تو لاثانی انقلاب رسالے میں شائع کیئے جائیں یا لا لاثانی سرکار کی سائٹ پر لگائیں جائیں تاکہ ان کی کوئی حیثیت ہو اور کل کو آپ لوگ یہ نہ کہہ سکیں کہ جن کو آپ نے منہ توڑ جواب دئے ہیں وہ تو ہمارے سلسلہ کا بندہ ہی نہیں ۔۔یار آخر کو آپ لوگ صوفی صاحب کے تنخواہ دار ہو آخر کچھ تو تنخواہ اور مریدی کا حق ادا کرو تم ہمارے کسی اکابر پر اعتراض کرکے دیکھو پھر دیکھنا ہم کیسا جواب دیتے ہیں کیا تم میں سے کوئی بھی وہ مرد میدان نہیں جو صوفی صاحب کا دفاع کر سکے ؟؟
فھل من مبارز
پھر ہم صوفی صاحب کے پاس آجائیں تو کونسا ہمیں جواب مل جائے گا ؟تم نے حافظ شفیق بھائی شہید رحمۃ اللہ علیہ کو کونسا جواب دیا ؟انہوں نے تمہارے خلاف مضمون لکھا تو جس رسالے میں وہ مضامین چھپے اس پر تم نے دہشت گردی ،فرقہ واریت ،توہین رسالت سمیت کئی سنگین دفعات کے تحت مقدمات بنالئے کا اسی کا نام جواب ہے ؟؟؟جب اس پر بھی بس نہ چلا تو بھائی شفیق کو ہی شہید کردیا(ثبوت ہم دے چکے ہیں) کیا اسی قسم کے جواب دینے کیلئے ہمیں بلا یا جارہا ہے ؟؟؟
صوفی صاحب کی مردیدنی جی لکھتی ہے کہ :
ایک شخص نے حاسدین و مخالفین کیساتھ مل کر حضرت لاثانی سرکار کے خلاف پمفلٹ شائع کرواکر لوگوں میں تقسیم کیئے نتیجتا کچھ ہی عرصہ میں ظاہری و باطنی طور پر تباہ و برباد ہوگیا ‘‘۔
(مخزن کمالات :ص ۱۰۳لاثانی انقلاب پبلیکیشنز دسمبر ۲۰۰۸)
بتاؤ ایک طرف تو پمفلٹ شائع کروانے والوں کو تباہی و بربادی کی دھمکیاں دیتے ہو دوسری طرف بلاتے ہو کہ آو جواب دیں گے یہ قول و فعل کا تضاد کیوں؟
قارئین کرام کے علم میں اضافہ کرنے کیلئے کہہ دیں کہ الحمد للہ ہمیں ۲ ماہ سے بھی زائد عرصہ ہوگیا ہے صوفی کے خلاف پمفلٹ شائع کئے ہوئے اس کام میں حصہ لینے والے حضرات کی ظاہری و باطنی بربادی تو کیا ہوتی دن رات ظاہری و باطنی ترقیاں ہورہی ہیں بطور تحدیث نعمت کے کہہ رہے ہیں کہ جب سے اس بدبخت کے خلاف کام شروع کیا ہے خواب میں نبی کریم ﷺ تشریف لاکر بشارت بھی دے چکے ہیں و للہ الحمد۔اسی طرح یہ مریدنی جی مزید لکھتی ہیں کہ:
اسی طرح ایک شخص نے حسد و بغض کے تحت آپ کے فیض و کرم سے متعلق کتاب نوری کرنیں پر اعتراضات کئے اور پھر اپنے اثر و رسوخ سے کام لیتے ہوئے اخبارات میں جھوٹی اور بے بنیاد خبریں لگوائیں اور احتجاج کیا کہ انہیں گرفتار کیا جائے ۔بے شک اللہ تعالی کی گرفت بہت شدید اور اسکی لاٹھی بے آواز ہے ۔اسے اس بغض و عناد کی ایسی سزا ملی کہ کچھ ہی عرصہ میں وہ شدید مصائب و مشکلات کا شکار ہوگیا اور مزید یہ کہ پھر پولیس اسے ہی قتل کے کیس میں گرفتار کرکے لے گئی ۔۔۔الخ
(مخزن کمالات :۱۰۴)
ایک طرف جوابات کیلئے دعوت دوسری طرف پولیس سے گرفتاری کی یہ دھمکیاں اپنے مخالفین کو؟؟راہ سنت کی انتظامیہ کے خلاف بھی انہوں نے یہی کچھ کیا اس لئے قرین قیاس یہی ہے کہ اس شخص کو قتل کے کیس میں صوفی مسعود ہی نے پھنسایا ہوگا ۔اسی طرح اسی کتاب کے ص ۱۰۵ پر لکھا ہے کہ آپ سے مناظرہ کرنے کیلئے کچھ مولوی آئے تو آپ نے آتے ہی ان کو بتادیا کہ تم نے کل فلاں فلاں عورت سے زنا کیا تھا اور پھر جنابت ہی کی حالت میں اذان دے دی تھی۔
یہ کیا ڈرامہ بازی ہے ایک طرف بحث و مباحثہ کیلئے بلاتے ہو اور دوسری طرف بحث و مباحثہ کیلئے آنے والے کو یوں ذلیل کرتے ہو ؟صوفی صاحب ان مولویوں کو زناء کرنے پر تو ایسے شرمندہ کررہے ہیں جیسے صوفی صاحب نے اپنی دکان میں کبھی کسی اکیلی عورت سے زنا کا ارتکاب نہ کیا ہو پھر نبی ﷺ کی حدیث ہے کہ من رای من کم منکرا فلیغیرہ بیدہ فان لم یستطع فبلسانہ فان لم یستطع فبقلبہ و ذالک اضعف الایمان یہاں صوفی صاحب کو قدرت تھی کہ ان مولویوں کو زناء سے روکے مگر صوفی نے ایسا نہیں کیا اور مزے سے سارا منظر دیکھ رہا تھا معلوم ہوا کہ صوفی صاحب خود بھی اس گناہ میں برابر کے شریک تھے۔
لیکن اس سب کے باوجود ہم آخری اتمام حجت کیلئے بھی تیار ہیں اور صوفی صاحب کے پاس آکر آمنے سامنے صوفی صاحب سے مناظرہ کرنے کیلئے تیار ہیں مگر اس شرط پر کہ صوفی صاحب خود اپنے ہاتھ سے اپنے لیٹر پیڈ پر لکھے کہ ہمارے درمیان ہونے والی تمام گفتگو کو باقاعدہ ویڈیو ریکارڈنگ کی جائے گی اور بعد میں اسے اپنے اپنے چینلز سے اپلوڈ کیا جائے گا گفتگو کے دوران میڈیا کے لوگوں کو آنے کی اجازت ہوگی گفتگو کھلی عوامی مجلس میں ہوگی صوفی صاحب سے گفتگو کرنے والے کسی فرد کے خلاف کسی قسم کی کوئی قانونی کاروائی نہیں کی جائے گی مناظرے میں شریک کسی بھی شخص کے مناظرے کے بعد یا دوران کسی بھی قسم کا جانی و مالی نقصان پہنچا تو اس کا ذمہ دار میں ہوں گا ۔
صوفی صاحب اس لیٹر پیڈ کو ملک کے بڑے اخبارات مثلا جنگ امت ایکسپریس وغیرہم میں شائع کروائے اور ساتھ ہی تاریخ اور وقت کا بھی اعلان کرے کہ اس دن مناظرہ ہوگا رب کعبہ کی قسم ہم اسی دن صوفی صاحب سے مناظرہ کیلئے پہنچ جائیں گے اور دنیا دیکھی گی کہ نام نہاد لاثانی کا کیا حشر ہوتا ہے میدان مناظرہ میں ۔۔
بتاو تیار ہو اس کیلئے مگر۔۔
نہ خنجر اٹھے گا نہ تلوا ر ان سے
یہ بازو میرے آزمائے ہوئے ہیں
منجانب
انتظامیہ اہلحق میڈیا سروس